فلاحی خدمات

وکیلِ مرجعیت علامہ انور علی نجفی دام عزّہ کا دارالفلاح یتیم خانہ لاہور کا بابرکت دورہ

وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی دام عزّہ نے لاہور میں دارالفلاح یتیم خانہ کا مختصر مگر نہایت بامقصد اور بابرکت دورہ فرمایا۔

وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی دام عزّہ نے لاہور میں دارالفلاح یتیم خانہ کا مختصر مگر نہایت بامقصد اور بابرکت دورہ فرمایا۔ ادارے کے پرنسپل مولانا محمد علی مدبری اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔ شیخ صاحب نے ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام کا قریب سے جائزہ لیا، بچوں کی تعلیم، رہائش اور ضروریات کے بارے میں مفصل گفتگو فرمائی، اور یتیم بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے روشن اور باعزّت مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی۔
دورے کے دوران لاہور کے مختلف مساجد کے ائمۂ جمعہ و جماعت نے بھی دارالفلاح یتیم خانہ میں علامہ انور علی نجفی دام عزّہ سے ملاقات کی۔ اس نشست میں دینی، سماجی اور ملی امور پر پُرمغز گفتگو ہوئی۔ شیخ صاحب نے علماء کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں میدان عمل میں مزید حکمت، اخلاص اور استقامت کے ساتھ خدمتِ دین جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔

یہ مختصر دورہ اپنے اندر خیر، تربیت، رہنمائی اور باہمی تعاون کے نئے دروازے کھولتے ہوئے نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button